فائل فوٹو
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے حسن اسکوائر پر کوسٹر پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
اتوار کوکراچی میں حسن اسکوائر کے قریب پکنک پر جانے والی کوسٹر کو 2موٹرسائیکل سواروں نے لوٹنے کی کوشش کی،مزاحمت پر ملزمان نے گولیاں برسادیں۔
جس کےنتیجے میں کوسٹر مالک عبدالرحمان شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دم توڑ گیاجبکہ ڈرائیور اور دیگر افراد محفوظ رہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کوسٹر پرحملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سےرپورٹ طلب کرلی،انہوں نے 48گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ ایسی وارداتوں کو برداشت نہیں کیاجاسکتا، امن دشمن ایک بار پھر شہر کا امن تباہ کرناچاہتےہیں،خوف کی علامت دہشت گردوں کو چن چن کر ختم کریں گے، ایسی کارروائیوں میں ملوث ملک دشمنوں کو نہیں بخشیں گے۔
انہوں نے کہاکہ آئی جی صاحب بتائیں کہ پولیس کیا کررہی تھی،امن بگاڑنے والی سوچ کو ہی ختم کردیں گے۔
Comments
Post a Comment